Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آج کے دور کی مائیں اپنی ماﺅں کے مقابلے میں کم پراعتماد ہیں: مطالعہ

آج کے دور کی مائیں اپنی ماﺅں کے مقابلے میں کم پراعتماد ہیں: مطالعہ
April 13, 2016
لندن (ویب ڈیسک) ایک حالیہ مطالعے میں انکشاف ہوا ہے کہ موجودہ زمانے میں 18 سے 30 برس عمر والی مائیں اپنی ماﺅں کے مقابلے میں کم پراعتماد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ جدید دور کی عورت کو پرانی نسل کی خواتین کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور پراعتماد تصور کیا جاتا ہے مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ ایک نئے مطالعہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ چند دہائیوں میں عورتوں میں اپنے بارے میں کم خود اعتمادی دیکھی گئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پرانی نسل کی خواتین میں اپنی شخصیت کا تصور زیادہ بہتر ہوتا تھا جبکہ ان کے مقابلے میں آج کی عورت آئیڈیل خوبصورتی کے تصور کے حوالے سے دباو کا شکار ہے۔ جدید عورت اپنے بارے میں بہت کم مثبت خیالات رکھتی ہے اور اپنی ماو¿ں کے مقابلے میں اپنی ظاہری شکل و صورت کے بارے میں50 فیصد کم مثبت خیالات کی مالک ہے۔ اس کے برعکس عمر رسیدہ خواتین کے گروپ کی 20 فیصد عورتوں نے بتایا کہ وہ 30 سال کی عمر میں زیادہ پراعتماد تھیں اور وہ جوانی میں اپنی ظاہری شکل و صورت کے بارے میں خوش اور مطمئن رہتی تھیں۔