Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آج کینسر سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے

آج کینسر سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے
February 4, 2018

کراچی (92 نیوز) دنیا بھرمیں آج کینسر سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے ۔
قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے کینسر کے مرض میں مبتلا مریض بچوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے جہاں پر زیر علاج بچوں کی ماؤں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے جاری علاج سے مطمئن ہیں ۔
ڈاکٹرز نے کہا کہ کینسر قابل علاج مرض ہے لیکن والدین کو چاہئے کہ وہ علامات ظاہر ہوتے ہی اپنے بچوں کا کینسر ٹیسٹ کرائیں ۔
دوسری طرف کراچی کے بیشتر سرکاری اسپتالوں میں بچوں میں کینسر کے علاج کی سہولیات دستیاب نہیں جس کی وجہ سے لوگ پیاروں کا نجی اسپتالوں سے مہنگا علاج کرانے پر مجبورہیں ۔
ادھر خون کے کینسر میں مبتلا ایک زندہ دل بچہ لاڑکانہ کا رہائشی 8 سالہ علی مرتضی بھی ہے جو این آئی سی ایچ اسپتال میں زیرعلاج ہے ۔ بچہ کہتا ہے کہ اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ جلد صحت یاب ہو کر اپنے بہن بھائیوں اوردوستوں کے ساتھ کھیلوں ۔