Thursday, September 29, 2022

آج کل بنارسی ٹھگوں کا گروہ اکٹھا ہوا ہے ، شبلی فراز

آج کل بنارسی ٹھگوں کا گروہ اکٹھا ہوا ہے ، شبلی فراز

پشاور(92 نیوز)وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن اتحاد کو بنارسی ٹھگوں کو ٹولہ قرار دے دیا، کہا کہ 2018 کے انتخابات میں مسترد شدہ ٹولہ پھر اکٹھا ہوگیا ہے ، اپوزیشن نے چوری بھی کی اب سینہ زوری بھی کررہی ہے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے مزار قائد کی بے حرمتی قابل مذمت ہے ، عمران خان مخلص ہیں اور غریب کا درد بھی رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن اتحاد کو آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں مسترد شدہ بنارسی ٹھگوں کا ٹولہ پھر یکجا ہوگیا ہے۔ ان ٹھگوں کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے اور اسے پیچھے لے جانا ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے مزار قائد کی بے حرمتی کی جو شدید قابل مذمت ہے۔ مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کبھی نیوٹرل امپائر کے سامنے نہیں کھیلے، مولانا سے اقتدار سے دوری برداشت نہیں ہورہی۔ حکومت نے بہترین طریقے سے کرپٹ لوگوں کو اکٹھا کیا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ تسلیم کرتے ہیں مہنگائی ہے لیکن کورونا نے دنیا کی معیشت کو نقصان پہنچایا، آئندہ چند ہفتوں میں اچھی خبریں ملیں گی۔