Tuesday, September 17, 2024

آج کا ضمنی انتخاب انتہائی اہمیت کا حامل‘ عملہ الرٹ رہے: چیف الیکشن کمشنر

آج کا ضمنی انتخاب انتہائی اہمیت کا حامل‘ عملہ الرٹ رہے: چیف الیکشن کمشنر
October 11, 2015
اسلام آباد (92نیوز) چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ تینوں حلقوں میں ضمنی انتخاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ تمام انتخابی عملہ الرٹ رہے، لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ کیاجائے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی عملہ کوہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ عملہ الرٹ رہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ امید ہے تمام ادارے تینوں حلقوں میں پرامن انتخاب کے انعقاد میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اب تک کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔