Monday, September 16, 2024

آج چوروں کا لنڈا بازار سوات جا رہا ہے،فرخ حبیب

آج چوروں کا لنڈا بازار سوات جا رہا ہے،فرخ حبیب
July 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا، آج چوروں کا لنڈا بازار سوات جا رہا ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، بلاول بھٹو کو امریکا سے سیر سپاٹا کرکے خالی ہاتھ ہی آنا پڑے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ، اپوزیشن ای وی ایم اور الیکشن ریفارمز سے بھاگ رہی ہے، احتساب کے ادارے بند کرنے کا مطلب ہے ان کو کھلی چھٹی دیدی جائے۔

فرخ حبیب مزید بولے کہ، پاکستان میں پہلی مرتبہ پیسے کی منی لانڈرنگ نہیں ہورہی،باہر سے ڈالر آرہے ہیں۔