Thursday, September 29, 2022

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہجرت کرنیوالے پرندوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہجرت کرنیوالے پرندوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
  کراچی(92نیوز)آج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہجرت کرنے والے پرندوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کیجانب سے سب سے پہلے ہجرت کر کے آنے والے پرندوں کا دن 2006 میں منایا گیا اس سال اس کا تھیم ہجرت کرنے والے پرندوں کے تحفظ سے منسوب ہے ۔ پاکستان کاشماران خوش قسمت ملکوں میں ہوتا ہے جہاں ہربرس برفیلے ممالک سے آبی پرندوں کی بڑی تعداد گرم پانیوں کی تلاش میں ہجرت کرکےآتی ہے لیکن بدقسمتی یہ ہے پاکستان میں ان کی مہمان نوازی کے بجائےنسل کشی کی جاتی ہے۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق سرکاری عدم دلچسپی  اور آگہی کی کمی ، قوانین کے نفاذ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جبکہ جھیلوں کے سوکھ جانے کی وجہ سے بھی ہجرت کرکےآنے والے پرندوں کی تعداد میں کمی سامنےآئی ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق سندھ میں مہمان پرندوں کے تحفظ کےلیے آخری بار انیس سو بہتر میں قانون سازی ہوئی نئے قوانین بن چکے  مگرانتظار ہے  کہ یہ کب سندھ اسمبلی سے منظور ہونگے ۔