Thursday, September 19, 2024

آج پارلیمنٹ کہاں کھڑی ہے؟؟ ریاست کے باقی تین ستون کدھر ہیں ، نوازشریف

آج پارلیمنٹ کہاں کھڑی ہے؟؟ ریاست کے باقی تین ستون کدھر ہیں ، نوازشریف
June 7, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) نوازشریف نے مسلم لیگ ن کے وکلا سے گفتگوکرتے ہوئے سوال کیا آج ریاست کے 3 ستون کدھر ہیں۔ آج پارلیمنٹ کہاں کھڑی ہے؟؟ ادھر کمرہ عدالت میں گفتگو پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر بھی خاموش نہ رہے اور انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ جس نے گفتگو کرنی ہے برآمدے میں جا کر کرے ۔ ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران نوازشریف اور مریم نواز نے 11 سے 15 جون تک حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائرکیں جن میں موقف اختیار کیا گیا کہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے جانا ہے ، حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ درخواست کے ساتھ کلثوم نواز کی نئی میڈیکل رپورٹ بھی لگائی گئی۔