Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آج معاملات حل نہ ہوئے تو کل ڈی چوک خالی کرا لیں گے : چودھری نثار

آج معاملات حل نہ ہوئے تو کل ڈی چوک خالی کرا لیں گے : چودھری نثار
March 29, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نے کہا ہے کہ جن مظاہرین نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ہے ان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ڈی چوک دھرنے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ توڑپھوڑ کرنے والے بہت سے افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور باقی کو بھی شناخت کے بعد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے ریڈزون میں داخلے کی تحقیقات کیلئے سینئر ایڈیشنل سیکرٹری کے ماتحت کمیٹی بنا دی ہے جو یہ دیکھے گی کہ کمزوریاں کہاں پر تھیں۔ انہوں نے کہا کہ شرکاءکے ساتھ زبانی اور تحریری معاہدہ ہوا تھا کہ وہ ممتاز قادری کے چہلم کے بعد گھروں کو لوٹ جائیں گے مگر ایسا نہیں ہوا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چہلم کے بہانے چند لوگوں نے سیاست کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے اعتراف کے اہل سنت کے اکابرین نے معاہدے کا پاس کیا اور وہ کسی صورت معاہدے منحرف نہیں ہوئے۔ اگرآج رات یہ ایشو منطقی انجام تک نہ پہنچا تو ڈی چوک کو خالی کرائیں گے۔ کوشش ہے کہ معاملات عدم تشدد سے حل ہوجائیں۔ چودھری نثار نے کہا کہ دو افراد نے ہمارے وزراءسے رابطہ کیا کہ معاملے کو امن سے حل کیا جائے۔ اگر آج رات معاہدہ نہ ہو سکا تو کل حتمی طور پر ڈی چوک کو صاف کریں گے۔