آج صحافیوں اورمیڈیا ورکرز میں حفاظتی کٹس کی تقسیم کا عمل آگے بڑھائیں گے، فردوس عاشق

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ آج صحافیوں اورمیڈیا ورکرز میں حفاظتی کٹس کی تقسیم کا عمل آگے بڑھائیں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں کہا کہ حفاظتی کٹس صحافیوں کو فرائض سر انجام دینے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ اجلاس میں ملک بھر کے بڑے پریس کلبوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کے انتظامات اورمیڈیا ہاؤسز کو واجبات کی ادائیگی پر غور کیا جائے گا۔