سندھ میں سی این جی سٹیشنز 24گھنٹوں کیلئے بند رہیں گے

کراچی (92نیوز) کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی سٹیشنز آج 24 گھنٹوں کیلئے بندرہیں گے۔
ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق ہفت روزہ شیڈول کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی سٹینشنزآج بند رہیں گے۔
رواں ہفتے یہ دوسری بندش ہے۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق جمعے کوبھی تمام سی این جی سٹیشنز صبح آٹھ بجے سے آئندہ چوبیس گھنٹوں تک کیلئے بند رہیں گے۔