Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آج دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا ہے

آج دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا ہے
July 28, 2018
حیدر آباد (92 نیوز) آج دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں کے ہر گھر میں ہیپاٹائٹس کے مریض موجود ہیں۔ حکومت کی جانب سے مفت علاج کے دعوؤں کے باوجود گذشتہ 7 سال سے ہیپاٹائٹس کے مرض میں متبلا محمد انور اپنے علاج کے لئے تمام تر جمع پونجی لٹانے کے باوجود صحت یاب نہ ہوسکا۔ صرف محمد انور ہی نہیں گھمن آباد کے علاقے کے ہر گھر میں ہیپاٹائٹس میں مبتلا افراد موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے یہ علاقہ تاحال محکمہ صحت کے افسران کی نظروں سے اوجھل ہے۔ سندھ بھر میں ہیپاٹائٹس کے علاج کے لئے قائم 75 سے زائد سینٹرز ہونے کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد اس مرض میں مبتلا ہورہی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اس مرض میں اضافے کی بڑی وجہ آگاہی کا نہ ہونا ہے۔