Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آج حکومتی نااہلی کا بوجھ غریب عوام اٹھا رہے ہیں، مریم نواز

آج حکومتی نااہلی کا بوجھ غریب عوام اٹھا رہے ہیں، مریم نواز
February 13, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ایک بار پھر حکومت پر برس پڑیں۔ کہتی ہیں آج حکومتی نااہلی کا بوجھ غریب عوام اٹھا رہے ہیں، ویڈیو بنانے والے، ریلیز کرنے والے اور پیسے لینے والے یہ خود ہیں، یہ کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

ڈسکہ روانگی سے قبل جاتی امراء میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ایک بار پھر حکومت پر برس پڑیں
کہتی ہیں حکومت کی نااہلی کا بوجھ آج عوام بوگت رہی ہیں، آج عوام کو تحریک انصاف کو ووٹ دینے کے طعنے مل رہے ہیں۔

ارکان اسمبلی کی ویڈیو ریلیز ہونے کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ جب پیسے دینے والے ویڈیو بنانے والے اور ریلیز کرنے والے یہ خود ہیں تو پھر کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے کبھی خفیہ رائے شماری کی مخالفت نہیں لیکن قانون میں ترمیم کا حق عوام کی منتخب حکومت کو ہونا چاہئیے، دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں قوم کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔