Friday, September 30, 2022

آج جلسے میں بتائیں گے وزیراعظم کی تلاشی کیسے شروع ہو گی؟ شاہ محمود

آج جلسے میں بتائیں گے وزیراعظم کی تلاشی کیسے شروع ہو گی؟ شاہ محمود
اسلام آباد (92نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تلاشی کل سے شروع ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کافی خوش نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جلسے میں بتائیں گے تلاشی کیسے شروع ہو گی؟ انہوں نے کہا عمران خان کی نمائندگی کرنے الیکشن کمیشن آیا ہوں۔ سپیکر کی جانب سے ریفرنسز کے معاملے پر تعصب کی بو آتی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا الیکشن کمیشن پاناما معاملے کی تحقیقات کر سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے نو ارکان اسمبلی کو غلط اثاثے جمع کرانے پر نااہل کیا۔ ہم توقع کرتے ہیں آج الیکشن کمیشن دائرہ کار کا فیصلہ کر دے گا۔ الیکشن کمیشن بحیثیت ادارہ سپریم کورٹ میں پیش ہوگا۔ انہوں نے کہا کل انشاءاللہ وزیراعظم کی تلاشی کا آغاز ہوگا۔ آج شام عمران خان اپنے کارکنوں کو بتائیں گے ہمیں کتنی بڑی کامیابی ملی ہے۔ ہم پر جتھے اسلام آباد لیکر آنے کا الزام تھا۔ قوم نے دیکھا ہم نہتے اور پولیس کے جتھے تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہمارے کارکنوں نے تشدد برداشت کیا۔ میں نے ریاستی جبر کی وجہ سے سعد رفیق سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کیا۔ پرویز خٹک کو سلام پیش کرتا ہوں۔