Sunday, September 25, 2022

آج بھی دفتر نہ جانے دیا گیا تو استعفیٰ دیدوں گا : چیئرمین پی آئی اے

آج بھی دفتر نہ جانے دیا گیا تو استعفیٰ دیدوں گا : چیئرمین پی آئی اے
کراچی (92نیوز) پی آئی اے ملازمین کا ادارے کی مجوزہ نجکاری کیخلاف احتجاج جاری ہے۔ چیئرمین ناصرجعفر کو بھی دفتر داخل ہونے سے روک دیا۔ ناصر جعفر نے عہدہ چھوڑنے کی دھمکی دیدی اور کہا کہ آج بھی روکا گیا تو استعفیٰ دیدیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔ پی آئی اے کے ملازمین نجکاری کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس کی وجہ سے احتجاج کر رہے ہیں اور افسروں کو بھی دفاتر میں جانے سے روکتے رہے۔ ملازمین نے پی آئی اے کے چیئرمین ناصرجعفر کو بھی گزشتہ روز دفتر میں جانے نہیں دیا جس پر پی آئی اے کے چیئرمین سخت برہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی دفتر میں داخل ہونے سے روکاگیا تو وہ عہدے سے استعفیٰ دیدیں گے۔