Friday, October 7, 2022

آج بلاول جس کے فین بنے ہیں اس کی زبان بھی استعمال کر رہے ہیں: پرویز رشید

آج بلاول جس کے فین بنے ہیں اس کی زبان بھی استعمال کر رہے ہیں: پرویز رشید
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ آج بلاول جس کے فین بنے ہیں اس کی زبان بھی استعمال کر رہے ہیں۔ کہتے ہیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین جن کے فین ہیں ان کو بھی ہم ایک کان سے سنتے ہیں دوسرے سے نکال دیتے ہیں۔ وزیراعظم سوالات کے جواب ضرور دیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید نے بلاول کے باغ میں جلسہ عام سے خطاب پر انہیں خوب ہدف تنقید بنایا۔ کہا بلاول جس کے فین ہیں ان کو ہم  کچھ نہیں سمجھتے۔ ان دونوں کی باتوں کو ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکالنا پڑتا ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ بلاول کے نانا کی پھانسی پر جس نے مٹھائی تقسیم کی بلاول انہی کے فین ہیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین سیاست سے واقف ہیں نہ ہی پاکستان کی تاریخ سے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنے اوپر الزامات کے حقائق سے ضرور آگاہ کریں گے اور پارلیمنٹ میں بھی اس کا جواب دیں گے۔