آج آرٹیکل 62اور63 کو ہی نا اہل کر دیاگیا ،ڈاکٹر طاہر القادری
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو اڑھائی سال کی محنت کے بعد قوم بہتری کی امید رکھ رہی تھی کہ آرٹیکل 62اور63 کو نافذ ہونا ہے مگر آج انہیں ہی نااہل کر دیا گیا۔
سربراہ عوامی تحریک انصاف نے کہا کہ اگر چوروں ، لیٹروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہے تو پھر ایف بی آر، تھانے ، کچہری کو بند کر دیں، جب قانون بنانے والے ڈاکو ہو سکتے ہیں ان پر جب آئین کی شقیں ختم کر دی گئی ہیں، تو پھر قانون عام شہریوں کیلئے رہ گیا ہے۔
طاہر القادری کا کہنا ھا کہ ہم نے ملک گیر مہم چلائی تھی، 2008 سے مہم کا آغاز کیا تھا، چار سال کی جدوجہد کے بعد ہم نے مینار پاکستان پر جلسہ کیا اور اس کے بعد اسلام آباد گئے ،ہم آرٹیکل 62 اور 63 کی کفالت کریں گے۔ اس نظام کے تحت اسمبلی قائم ہوتی ہے تو وہ دن دور نہیں جب آرٹیکل 62 اور 63 چیخ رہے ہونگے کہ ہمیں کیوں آئین سے نکالا، ڈاکو بھی کہہ رہے ہوں گے کہ ہمیں کیوں نکالا اور امانت اور دیانت بھی کہہ رہی ہونگی کہ ہمیں کیوں نکالا۔
سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے آج کہہ دیا ہے کہ الگ سے ایک پیپر پر بیان دے دو کہ تم آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا اترتے ہو،الیکشن کمیشن نے کرپٹ افراد کا دوبارہ اسمبلی میں داخلہ کھول دیا ، اب کرپٹ وزیر اعظم کہہ رہا ہوگا کہ جب ساری شرائط ختم کر دی گئی ہیں تو مجھے کیوں نکالا۔