Saturday, July 27, 2024

آئی ڈی پیز کی واپسی وفاقی حکومت کی ذمہ داری ،نواز شریف اس بار بھی مدت پوری نہیں کرپائیں گے :جہانگیر ترین

آئی ڈی پیز کی واپسی وفاقی حکومت کی ذمہ داری ،نواز شریف اس بار بھی مدت پوری نہیں کرپائیں گے :جہانگیر ترین
February 9, 2016
ملتان(92نیوز)تحریک انصاف کے رہنماجہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ آئی ڈی پیز کی واپسی وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، نواز شریف اس باربھی اپنی مدت پوری نہیں کرپائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق ملتان میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں مفاد پرست ڈاکٹروں کیلئے لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنا پڑا،عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کریں گےنواز شریف کی اس دفعہ بھی مدت پوری نہیں ہو گی۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ کہ موجودہ دور حکومت میں کسانوں کی حالت ابتر ہو چکی ہے،لودھراں کے لئے اعلان کردہ کسان پیکج کے اڑھائی ارب روپے لیکر دم لیں گے آئی ڈی پیز کی واپسی وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کے پی کے حکومت کی نہیں۔ جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ این اے 153 سے بیٹے کو ضمنی الیکشن لڑانے کا کوئی ارادہ نہیں،ان کی جماعت عام انتخابات کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے ڈیزل کی قیمت 20 روپے فی لیٹر کم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔