Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئی پی ایل کے رواں سیزن میں پانچ میچ فکس تھے، بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے بکیوں کے گھروں پر چھاپے

آئی پی ایل کے رواں سیزن میں پانچ میچ فکس تھے، بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے بکیوں کے گھروں پر چھاپے
May 24, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) تنازعات کےلئے مشہورآئی پی ایل ایک اور میچ فکسنگ تنازع کا شکار ہو گئی۔ بھارت کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے رواں سیزن کے پانچ میچوں میں فکسنگ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ممبئی سمیت دیگر شہروں میں متعدد بکیز کے گھروں پر چھاپے مار کر اہم سامان قبضے میں لیا گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ممبئی میں دو جبکہ نئی دہلی اور جے پور میں ایک مقام پر چھاپہ مارا۔ ادارے کے مطابق سپاٹ فکسنگ میں کم از کم دو ٹیمیں ملوث ہیں اور ان سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے، تحقیقاتی دائرے میں چند کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ایک عہدیدار کے مطابق رواں سیزن میں کم از کم تین میچ فکس بھی کئے گئے ہیں۔ ادارے نے ممبئی میں سکھویندر سودھی اور انیل جے سنگھانیا کے گھروں پر چھاپے مارے تاہم سنگھانیا کی اہلیہ نے متعدد موبائل فونز اور سمز واش روم میں بہا دیں۔ جے پور میں راہول اور شیبو گنگوال کے گھر پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات سمیت اہم دستاویزات قبضے میں لی گئیں۔ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ان بکیز کے متعدد کھلاڑیوں اور آفیشلز سے رابطے تھے۔ بکیز کو پیر کے روز ڈائریکٹوریٹ طلب کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔