Saturday, December 10, 2022

آئی پی ایل میں کیرن پولارڈ کا انوکھا احتجاج، منہ پر ٹیپ چپکا لیا

آئی پی ایل میں کیرن پولارڈ کا انوکھا احتجاج، منہ پر ٹیپ چپکا لیا
ممبئی (ویب ڈیسک)ویسٹ انڈین کرکٹر کیرن پولارڈ نے انڈین پریمیئر لیگ کے دوران امپائر کی وارننگ پر انوکھا احتجاج کیا، فقرے بازی سے روکے جانے پر پولارڈ نے منہ پر ٹیپ چپکا لی۔ ممبئی انڈینز کے پولارڈ میچ کے دوران رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑیوں پر فقرے کس رہے تھے جب امپائر نے انہیں وارننگ دے ڈالی۔ کچھ دیر بعد دیکھا تو پولارڈ منہ پر ٹیپ چپکائے نظر آئے، ان کی اس حرکت نے امپائرز اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو حیران کر دیا۔ میچ کے بعد پولارڈ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا صرف مذاق میں کیا، امپائر کو تنگ کرنا ان کا مقصد نہیں تھا۔