Saturday, July 27, 2024

آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑی شرکت کرتے تو کس کی قیمت زیادہ ہوتی ، رپورٹ

آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑی شرکت کرتے تو کس کی قیمت زیادہ ہوتی ، رپورٹ
February 5, 2018

دبئی (92 نیوز ) انڈین پریمیئر لیگ میں اگر پاکستانی کرکٹرز شامل ہوتے تو سب سے زیادہ قیمت کس کی ہوتی؟۔  کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو نے رپورٹ شائع کردی ۔

پاک بھارت سیاسی کشیدگی نے  کھیلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ،بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستانی کرکٹرز 2008 کے بعد سے اب تک آئی پی ایل کا حصہ نہ بن سکے ۔

تاہم کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو نے پاکستانی کرکٹرز کی اہمیت کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی،جس کیمطابق ویب سائٹ نے آئی پی ایل کی مختلف فرنچائزز کے سامنے چند سوالات رکھے کہ  اگر پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل میں ہوتے تو سب سے زیادہ قدر کس کھلاڑی کی ہوتی؟۔جس میں پانچ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ۔

رپورٹ کیمطابق  سب سے زیادہ  مہنگے کرکٹر شاداب خان ہوتے جن کی قیمت 5 سے 6 کروڑ بھارتی روپے لگائی گئی  ۔

فاسٹ بولر حسن علی  بھی آئی پی ایل فرنچائزز کی نظروں میں ہیں اور ان کی حالیہ کارکردگی کے باعث ان کی قیمت 3 سے 5 کروڑ بھارتی روپے لگائی گئی۔

محمد عامر کو 'ڈیتھ اوور اسپیشلسٹ' قرار دیا گیا ہے اور ان کی قیمت 3 سے 6 کروڑ بھارتی روپے لگائی گئی  ۔

گراؤنڈ کے اندر فٹنس سے متاثر کرنے والے  شعیب ملک کی  قیمت 2 سے 4 کروڑ بھارتی روپے لگی  ۔

آئی پی ایل فرنچائزز نے  آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ابھرتا ہوا ٹیلنٹ قرار دے دیا اور انکی قیمت  ایک سے 2 کروڑ بھارتی روپے لگی۔