آئی پی ایل میں سٹے بازی ، بھارتی ادکار ارباز خان کا نام بھی سامنے آ گیا
نئی دہلی (92 نیوز) آئی پی ایل میں سٹے بازی ایک اور قسط لے آئی۔ بھارتی اداکار ارباز خان تھانے میں طلب کر لے گئے۔ مہاراشٹر پولیس نے تین روز قبل ایک شخص کو سٹے بازی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
پوچھ گچھ کے دوران مبینہ طور پر ارباز کا نام سامنے آیا تو پولیس بھی ان ایکشن ہوئی اور ارباز خان کو حاضر ہونے کا سمن جاری کیا۔
ارباز خان معروف اداکار سلمان خان کے بھائی ہیں۔
پولیس کل اداکار سے تفتیش کرے گی۔