Thursday, September 19, 2024

آئی پی ایل:افتتاحی میچ میں کولکتہ کی ممبئی انڈینز کو 7 وکٹوں سے شکست

آئی پی ایل:افتتاحی میچ میں کولکتہ کی ممبئی انڈینز کو 7 وکٹوں سے شکست
April 8, 2015
کولکتہ(سپورٹس ڈیسک)بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ افتتاحی میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ممبئی انڈینز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ کولکتہ کے سالٹ لیک سٹیڈیم میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ممبئی نے مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں پر ایک سو اڑسٹھ رنز بنائے۔ اوپنر روہت شرما اٹھانوے رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ مورنے مورکل دو وکٹیں حاصل کر کے مین آف دی میچ قرار پائے۔ شکیب الحسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ایک سو انہتر رنز کا ہدف اٹھارہ اعشاریہ تین اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ گوتم گمبھیر ستاون اور یادیو چھیالیس رنز  ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔ ممبئی کے اینڈرسن، بمرا اور ہربھجن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔