Saturday, July 27, 2024

آئی فون میں آنے والا ایک ایرر جو آپ کے موبائل کو ہمیشہ کیلئے بیکار کر سکتا ہے

آئی فون میں آنے والا ایک ایرر جو آپ کے موبائل کو ہمیشہ کیلئے بیکار کر سکتا ہے
February 7, 2016
سیول (ویب ڈیسک) اگر آپ آئی فون 6 کے مالک ہیں اور خدانخواستہ اس میں ایرر آ جاتا ہے تو اسے لیکر دردر مت پھریں کیونکہ اگر آپ نے اس کو کسی بھی کاریگر سے ٹھیک کرانے کی کوشش کی تو آپ کا آئی فون سکس ہمیشہ کیلئے خاموش ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایپل کے تیارکردہ آئی فون 6 میں یہ خرابی سامنے آئی ہے کہ جن صارفین کے موبائل فونز میں ایرر 53 نامی خرابی آئی اور انہوں نے اسے مارکیٹ سے ٹھیک کرانے کی کوشش کی تو موبائل فونز بیکار ہو گئے۔ ایرر 53 نامی یہ خرابی اس سے پہلے بھی اپیل کی مصنوعات میں آ چکی ہے۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ جن صارفین نے اس خرابی کو ایپل کے علاوہ کسی دوسرے انجینئر سے ٹھیک کروانے کی کوشش کی تو ان کے فون سیٹ بے کار ہو گئے۔ یہ مسئلہ ان آلات میں سامنے آیا ہے جن میں آئی او ایس 9 کا آپریٹنگ سسٹم ہے۔ اس سلسلے میں ایپل کا کہنا ہے کہ آئی فون یہ دیکھتا ہے کہ یہ مرمت ایپل کی جانب سے تصدیق شدہ ہے یا نہیں۔ جب اس فون میں غیر مصدقہ طریقے سے مرمت کی جاتی ہے تو اس کے ٹچ آئی ڈی سینسر میں تصدیق کا عمل شروع ہوتا ہے اور اگر اس میں مصدقہ رپیئرنگ نہیں ہوتی تو اس میں ایرر 53 پیدا ہو جاتا ہے۔ ایپل نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں اپیل ہی سے رابطہ کریں۔