Saturday, July 27, 2024

آئی سی سی کے نئے قوانین ، شام کے بعد اسکور دوگنا ہوں گے ‏

آئی سی سی کے نئے قوانین ، شام کے بعد اسکور دوگنا ہوں گے ‏
April 1, 2019

دبئی ( 92 نیوز ) آئی سی سی نے دنیائے کرکٹ کے لئے  نئے قوانین متعارف کرا دیے ۔

https://twitter.com/ICC/status/1112588156438831104

آئی سی سی نے ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے کرکٹ کے نئے  اور حیرت انگیز قانون بتائے ، آئی سی سی کے مطابق اب کھلاڑی کی جرسی پر نمبر کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام ہینڈلز بھی ہوں گے۔

https://twitter.com/ICC/status/1112590049412108288

ایک اور ٹوئٹ میں آئی سی سی نے بتایا کہ ٹاس کے بجائے ٹوئٹر پر پول ہوگا کہ کونسی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی اور کونسی ٹیم باؤلنگ کرے گی۔

https://twitter.com/ICC/status/1112591933002657792

ایک اور دلچسپ قانون یہ تھا کہ اگر میدان میں درجہ حرارت 35 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے تو کھلاڑی نیکر یا شارٹس پہن کر میدان میں آ سکتے ہیں ۔

https://twitter.com/ICC/status/1112598335255470081

اس کے علاوہ  ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں شام کے بعد رنز دوگنے ہو جائیں گے۔ جہاں کچھ ٹوئٹر صارفین نے ان تبدیلیوں کو سچ مان لیا تو کچھ نے فوراً انکا تعلق اپریل فول سے جوڑ دیا۔