Sunday, February 5, 2023

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی
 لندن (92 نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے قومی ٹیم کی نئی کٹ کی منہ دکھائی کرا دی گئی۔ کٹ کی رونمائی انگلینڈ میں ہوئی۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ میگا ایونٹ کے لیے قومی ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کر دی گئی۔ گہرے سبز رنگ کی کٹ میں لائٹ گرین شیڈز اور بائیں جانب سبز ہلالی پرچم سجائے قومی ٹیم  ورلڈ کپ میں ان ایکشن ہو گی۔ کٹ کی رونمائی انگلینڈ میں کی گئی۔ پی سی بی نے کٹ کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دیں۔ ویڈیو میں قومی ٹیم کے کھلاڑی نئی کٹ کو زیب تن کرنے کے لیے کافی پر جوش دکھائی دیے۔ میگا ایونٹ کا آغاز 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہو گا۔ گرین شرٹس 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔