آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا ٹائٹل نیوزی لینڈ نے اپنے نام کر لیا
ساؤتھمپٹن (92 نیوز) آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا ٹائٹل نیوزی لینڈ نے اپنے نام کر لیا۔ کیویز نے ساؤتھمپٹن میں فائنل میں بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔
فائنل ٹیسٹ میچ کے ریزرو ڈے میں بھارت کی ٹیم دوسری اننگز میں 170 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئی اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 139 رنز کا ہدف ملا۔ بلیک کیپس نے 139 رنز کا ہدف دو وکٹوں پر پورا کیا ۔
کیویز کی جانب سے کپتان کین ولیمسن 52 اور روز ٹیلر 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ٹم ساؤتھی نے چار اور ٹرینٹ بولٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ بھارت کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 217 اور نیوزی لینڈ نے 249 رنز بنائے۔