Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستان ایک درجہ ترقی کر کے تیسرے نمبر پر آ گیا

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستان ایک درجہ ترقی کر کے تیسرے نمبر پر آ گیا
May 4, 2015
لاہور (92نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم کی رینکنگ ایک درجے بہتر ہو گئی ہے اور پاکستانی ٹیم رینکنگ میں چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں شکست ہوئی جس کے بعد انگلش ٹیم تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی جبکہ چوتھی پوزیشن پر براجمان پاکستان تیسرے نمبر پر آ گیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم رینکنگ میں پہلے نمبر جبکہ آسٹریلیا دوسرے پر ہے۔ پاکستان تیسرے، انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے اور بھارت ساتویں نمبر پر ہے۔ پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کے یونس خان اور مصباح الحق ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔