Wednesday, September 28, 2022

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بھارتی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بھارتی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان

دبئی ( 92 نیوز) برسبین اور ناگپور ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ۔ بھارتی ٹیم پہلے جبکہ پاکستانی ٹیم 7ویں نمبر پر ہے ۔
کوہلی الیون 125 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پرقابض ہے ۔ جنوبی افریقا 111 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ 105 پوائنٹس کےساتھ تیسرے نمبر پر ہے
نیوزی لینڈ کی چوتھی ،آسٹریلیا کی پانچویں جبکہ سری لنکا کی چھٹی پوزیشن ہے ۔ پاکستان 88 پوائنٹس کےساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے ۔
بلے بازوں میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ سر فہرست ہیں ۔ بھارتی بلے باز پجارا دو درجے ترقی کر کے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا پانچواں نمبر ہے ۔ ٹاپ ٹین میں واحد پاکستانی بلے باز اظہر علی ایک درجہ ترقی کے بعد 8 نمبر پر موجود ہیں ۔
باؤلرز میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نمبر ون ہیں ۔ ربادا دوسرے اور ایشون تیسرے بہترین باؤلر ہیں ۔ ٹاپ ٹین باؤلرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ۔