Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : گرین شرٹس کل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سے ٹکرائیں گی

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : گرین شرٹس کل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سے ٹکرائیں گی
July 4, 2017

 

 

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ  کے اہم مقابلے میں گرین شرٹس کل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سے ٹکرائیں گی ،،پاکستان کو فائنل فور مرحلے کا ٹکٹ کٹوانے کے لیے لازمی فتح درکار ہے ۔

تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کاسب سے بڑا امتحان کل ہو گا،،گرین شرٹس کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیاکاکڑاچیلنج درپیش ہے،،سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوانے کے لیے پاکستانی ٹیم کو شکست کے بھنور سے نکلنا ہو گا۔

کپتان ثنا میر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف اچھی باؤلنگ اور فیلڈنگ کرنے کے بعد بھی میچ ہار گئی،،لڑکیاں کچھ نروس ہیں لیکن ٹیم کی مجموعی کارکردگی دن بہ دن نکھر رہی ہے۔

ہیڈ کوچ صبیح اظہر نے کہا کہ لڑکیوں کو سمجھا دیا جو غلطیاں ہوئی ان سے سیکھیں اور اگلے میچ میں نئی شروعات کریں ڈیانا بیگ ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت اختیار کر چکی ہیں۔

پہلے تین میچز ہارنے والی پاکستان ویمن ٹیم کو آ سٹریلیا کے علاوہ ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور سری لنکا سے بھی میچز کھیلنا ہے ، جن میں کامیابی کی صورت میں ٹاپ فور میں جگہ بھی بنائی جا سکتی ہے۔