Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کراچی پہنچ گئی

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کراچی پہنچ گئی
October 7, 2018
کراچی (92 نیوز) دنیا کی سیر کرتے کرتے آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کراچی پہنچ گئی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں تقریب رونمائی ہوئی ۔ سابق کپتان معین خان نے ٹرافی اٹھا کر سب کو دیکھائی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے امید ظاہر کی کہ قومی کرکٹ ٹیم یہ ٹرافی جیتے گی۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ موجودہ ٹیم کو ہی ورلڈ کپ اسکواڈ میں رکھنا چاہیے تاکہ ان کے اعتماد میں اضافہ ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرفراز احمد کو ورلڈ کپ تک کپتان ہونا چاہے۔ ورلڈ کپ ٹرافی کو موہاٹا پیلس بھی لے جایا گیا۔ یہ ٹرافی کل بھی کراچی  میں رہے گی۔ ورلڈ کپ ٹرافی کی اگلی منزل بنگلہ  دیش ہے۔