Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئی سی سی ورلڈ کپ ،گرین شرٹس آج اہم میچ میں آسٹریلیا کیخلاف مدمقابل ہو گی

آئی سی سی ورلڈ کپ ،گرین شرٹس آج اہم میچ میں آسٹریلیا کیخلاف مدمقابل ہو گی
June 12, 2019
 لندن (92 نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ میں گرین شرٹس آج  اہم میچ میں آسٹریلیا کیخلاف مدمقابل ہو گی۔ سرفراز الیون کو ٹاپ فور  کی دوڑ میں رہنے کے لیے آج  کا میچ جیتنا ہو گا۔ دونوں ٹیمیں کے ساتھ بارش کی انٹری کا بھی امکان ہے۔ ٹاپ فور میں رہنے کے لیے گرین شرٹس کو آج کا میچ جیتنا ہو گا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج ٹاؤنٹن کے میدان میں ان ایکشن ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کیمطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ آسٹریلیا اور پاکستان نے میگا ایونٹ میں اب تک تین، تین میچز کھیلے ہیں۔ سرفراز الیون کو ایک میں کامیابی، ایک میں ہار کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ بغیر نتیجہ رہا۔ کینگروز نے تین میچز میں سے دو میں کامیابی سمیٹی اور بھارت کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ گرین شرٹس 3 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں اور آسٹریلیا 4 پوائنٹس کے ساتھ  چوتھی پوزیشن پر ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔