Saturday, November 26, 2022

آئی سی سی ورلڈکپ کی خوبصورت ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

آئی سی سی ورلڈکپ کی خوبصورت ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

 اسلام آباد (92 نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ کی چمکتی خوبصورت ٹرافی پاکستان پہنچ گئی۔ چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد میں ٹرافی کا دیدار کرایا جائے گا۔

 قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد دبئی سے امارات ایئرلائن کی پرواز ای کے 612 سے ٹرافی لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔ ٹرافی کو آج وزیراعظم آفس لے جایا جائے گا۔

12 اپریل کو سینٹارل مال ، 13 اپریل کو پیکجز مال لاہور اور 14 اپریل کو ڈولمن مال کلفٹن میں ٹرافی کی رونمائی ہو گی۔

 سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کوششوں سے پاکستان میں کرکٹ واپس آئی۔ قوم دعا کرے یہ ٹرافی جیت کر لائیں۔

 چاروں صوبوں میں ٹرافی کی رونمائی کے وقت عام پاکستانی اس کے ساتھ تصاویر اور سیلفی بھی لے سکیں گے۔ 14 اپریل کو کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں محفل موسیقی ہو گی۔ فوڈ فیسٹیول اور فائر ورکس کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔