Saturday, September 21, 2024

آئی سی سی نے کرکٹرز سے ہیلمٹ کا نیا معیار اپنانے کا مطالبہ کر دیا

آئی سی سی نے کرکٹرز سے ہیلمٹ کا نیا معیار اپنانے کا مطالبہ کر دیا
January 16, 2017

لندن (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے بلے بازوں کیلئے ہیلمٹ کے استعمال سے متعلق نیا قانون متعارف کرا دیا۔ نیا ضابطہ اخلاق یکم فروری سے نافذ ہوگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے قانون کے مطابق کسی بیٹسمین کو ہیلمٹ پہننے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا تاہم اگر کوئی بلے باز ہیلمٹ استعمال کرتا ہے تو اسے نئے برٹش سٹینڈرڈ پر پورا اترنےوالا ہیلمٹ ہی پہننا ہوگا۔

خلاف ورزی کرنے والے بیٹسمین کو وارننگ دی جائے گی۔ تین بار خلاف وزری کی صورت میں کھلاڑی کو ایک میچ کیلئے معطل کر دیا جائے گا۔ گیند لگنے سے فل ہیوز کی ہلاکت کے بعد محفوظ ہیلمٹ کے استعمال کا مطالبہ کیا گیا۔