Sunday, December 4, 2022

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹکٹ بیلٹ کا آغاز کردیا

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹکٹ بیلٹ کا آغاز کردیا
لاہور(92نیوز)آئی سی سی نے شوپیس ایونٹ چیمپئنر ٹرافی  کے لیے ٹکٹ بیلٹ کا آغاز کردیا  پاک بھارت ٹاکرے کے لیے ٹکٹوں کی مانگ ابھی سےہی بڑھ گئی۔ تفصیلات کےمطابق انگلینڈ میں ہونےوالی چیمپئنز ٹرافی  کےلیےٹکٹ بیلٹ کا آغاز ہو گیا کرکٹ کےدیوانے تیس ستمبرتک  آن لائن ٹکٹ کی درخواست دے سکتے ہیں۔  چار جون دوہزار سترہ کو ایجبسٹن میں ہونےوالے پاک بھارت ٹاکرے کے لیے ٹکٹوں کی مانگ ابھی سےہی بڑھ گئی۔  ٹکٹوں کی کم ازکم قیمت بچوں کےلیےپانچ پاؤنڈ اور بڑوں کےلیے بیس پاؤنڈز  رکھی گئی  ہے ایک شخص ایک سےزائد ٹکٹس کے لیے  اپلائی کر سکتا ہے۔ چیمپئنزٹرافی  اگلے برس جون میں انگلینڈ  کے  میدانوں پر کھیلی جائے گی جہاں بھارتی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔