Thursday, October 6, 2022

آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچز کی تعداد بڑھا دی

آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچز کی تعداد بڑھا دی

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان کرکٹ کے لئے اچھی خبر آ گئی ۔ پی سی بی کے احتجاج کے بعد آئی سی سی کے ہوش ٹھکانے آ گئے اور آئندہ چار سالوں کے لئے فیوچر ٹور پروگرام میں گرین شرٹس کے میچز کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔
سنگاپور میں ہونے والی بیٹھک میں مئی 2019 سے مئی 2023 تک پاکستان کے بین الاقوامی میچز کی تعداد 104 سے بڑھا کر 121 کردی گئی ۔
نئے ورژن کے مطابق قومی ٹیم اس عرصے میں 28 کے بجائے30 ٹیسٹ،38 کے بجائے 43 ون ڈے اور 48 ٹی 20 میچز کھیلے گی ۔
گرین شرٹس کے ون ڈے میچز کی تعداد اب افغانستان اور زمبابوے سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ ایف ٹی پی کی حتمی منظوری آئندہ سال فروری میں دی جائے گی ۔