Sunday, October 2, 2022

آئی سی سی نے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی

دبئی ( 92 نیوز) آئی سی سی نے  ٹیسٹ  کی تازہ رینکنگ جاری کردی،  باؤلرز میں آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن  بدستور برقرار ہے ۔

آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں باؤلرز میں آسٹریلیا  کے پیٹ کمنز  کی  پہلی پوزیشن برقرار ہے ،انگلینڈ کیخلاف شاندار  پرفارمنس  پر ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ٹاپ ٹین  باؤلز میں کوئی پاکستانی باؤلر شامل نہیں ۔

بلے بازوں  کی فہرست میں آسٹریلیا کے اسٹیوا اسمتھ کی پہلی اور بھارت کے   کپتان ویرات کوہلی  کا دوسرا نمبر ہے، پاکستان کے بابر اعظم بلے بازوں کی فہرست میں پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔