Sunday, August 1, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن کی تفصیلات جاری کر دیں

آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن کی تفصیلات جاری  کر دیں
July 14, 2021

دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن کی تفصیلات جاری کر دیں ۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن میں نو ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ہر ٹیم 31 مارچ 2023 تک چھ سیریز کھیلے گی۔ ہر ٹیم تین ہوم جبکہ تین اوے سیریز کھیلے گی۔ ایک میچ جیتنے پر 12 پوائنٹس ملیں گے۔ میچ ڈرا ہونے پر چار جبکہ میچ ٹائی ہونے پر 6 پوائنٹس ملیں گے۔

پاکستان ٹیم آسٹریلیا ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز جبکہ سری لنکا ، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے  ساتھ اوے ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

 آئی سی سی ورلڈٖ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا ٹائٹل نیوزی لینڈ نے  اپنے نام کیا تھا۔ دوسرے ایڈیشن کا آغاز 4 اگست سے  انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے ہو گا۔