Saturday, July 27, 2024

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی
August 5, 2018
دبئی ( 92 نیوز) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بھارتی بلےباز ویرات کوہلی نے پہلی پوزیشن  پر قبضہ جما لیا، اسٹیو اسمتھ دوسرے، جوئے روٹ تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔ ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بلےباز شامل نہیں ہے۔ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ  میں باؤلرز میں  انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن  پہلے ،جنوبی افریقہ کے کیگاسو ربادا دوسرے ،بھارت  کے روینڈرا جڈیجا تیسرے نمبر پر ہیں ۔ آل راؤنڈرز میں  بنگلہ دیش کے شکیب الحسن  پہلے ،جڈیجا دوسرے ،جنوبی افریقہ کے فلینڈر تیسرے نمبر پر ہیں ۔ ٹیم رینکنگ میں  بھارت کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے ،پاکستان 88 پوائنٹس کیساتھ ساتویں پوزیشن  پر براجمان ہے۔