Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی
March 6, 2018

دبئی ( 92 نیوز ) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ، لےبازوں میں اسٹیو اسمتھ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بلے بازی میں بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے، انگلینڈ کےجوئے روٹ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 باؤلرز میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پہلے، جنوبی افریقہ کے ربادا دوسرے، بھارت کے جڈیجا تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

 آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے، بھارت کے جڈیجا دوسرے اور ان کے ہم وطن ایشون تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے اور پاکستانی ٹیم ساتویں نمبر پر ہے۔