Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئی سی سی نے ایک بار پھر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ہر دو سال بعد کرانے پر غور شروع کر دیا

آئی سی سی نے ایک بار پھر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ہر دو سال بعد کرانے پر غور شروع کر دیا
May 15, 2016
لاہور (92نیوز) ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث آئی سی سی بھی زیادہ سے زیادہ دولت کمانے پر غور کرنے لگی۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی ایک بار پھر سے ہر دوسال بعد ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے انعقاد پر غور کر رہی ہے۔ چوکوں چھکوں سے سجی ٹی ٹوینٹی کرکٹ دنیا بھر میں مقبول ہو چکی ہے۔ رنگین کرکٹ کی مقبولیت کے پیش نظر آئی سی سی نے ایک بار پھر سے ورلڈ ٹی ٹوینٹی ہر دوسال بعد کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ایک برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے کامیاب انعقاد سے آئی سی سی نے ٹورنامنٹس میں اضافے پر غور شروع کیا ہے اور اس سلسلے میں براڈ کاسٹرز سے بھی بات چیت کی گئی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں اس معاملے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ دوہزار اٹھارہ کے ایونٹ کی میزبانی کے لیے ویسٹ انڈیز اور ساوتھ افریقا کے نام سامنے آئے ہیں۔ ورلڈٹی ٹوینٹی اپنے پہلے ایڈیشن سے ہر دو سال بعد منعقد ہوتا رہا ہے تاہم آئی سی سی نے اگلا ورلڈ ٹی ٹوینٹی دوہزار بیس میں شیڈول کر رکھا ہے لیکن اس شیڈول میں اب تبدیلی کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔