Saturday, July 27, 2024

آئی جی سندھ کی تعیناتی کا معاملہ ، سندھ حکومت کا خط اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوموصول ہوگیا

آئی جی سندھ کی تعیناتی کا معاملہ ، سندھ حکومت کا خط اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوموصول ہوگیا
April 3, 2017
اسلام آباد(92نیوز)آئی جی سندھ کی تعیناتی کا معاملہ سندھ حکومت کا خط اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آج موصول ہوگیا۔ ہفتہ اور اتوار کی چھٹی بھی کنفیوژن کی وجہ بنی کسی نے فیکس دیکھنا تک گوارہ نہیں کی۔92 نیوز نے پس پردہ حقائق پر پردہ اٹھا دیا۔ تفصیلات کےمطابق آئی جی سندھ کی تعیناتی کا معاملہ ہے کیا؟  92 نیوز نے پس پردہ حقائق کا پتہ لگا لیا، سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کی تعیناتی کے لئے خط جمعہ کی شام اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بزریعہ فیکس بھجوایا تھا۔ جو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آج ہی موصول ہوا ہے ۔ سندھ حکومت کے خط میں آئی جی سندھ کے لئے خادم حسین بھٹی، غلام قادر تھیبو اور عبدالمجید دستی کے نام تجویز کئے گئےتھے ۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی سرکاری چھٹی کے باعث کسی نے فیکس دیکھی ہی نہیں۔ سندھ حکومت نے وفاق کے حکمنامے کا انتظار کئے بغیر آئی جی کا چارج عبدالمجید دستی کو دے دیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے قانونی تقاضے پورے کرکے سمری آج وزیر اعظم کو بھجوا دی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ  نیا آئی جی سندھ کون ہوگا، حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔ اگرچہ صوبائی حکومت آئی جی کے لئے تین سینئر افسران کا پینل بنا کر وفاقی حکومت کو بھجواتی ہے تاہم  کسی بھی صوبےآئی جی  لگانا صرف وزیر آعظم کے دائرہ  آختیار میں ہے۔