Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آئی جی سندھ نے42 ہزار جدید ہتھیاروں کی خریداری کے احکامات جاری کردیئے

آئی جی سندھ نے42 ہزار جدید ہتھیاروں کی خریداری کے احکامات جاری کردیئے
July 10, 2017

کراچی (92نیوز)سیاسی دباؤ کا شکار سندھ پولیس کے دن بھی بدلنے والے ہیں  سندھ پولیس کے اہلکار بھی اب پاک فوج کی طرز کا جدید اسلحہ اور گاڑیاں استعمال کریں گے۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے42 ہزار جدید ہتھیاروں کی خریداری کے احکامات جاری کردیئے

تفصیلات کےمطابق سیاسی دباؤ کا شکار سندھ پولیس کے بھی دن بدلنے والے ہیں، سندھ پولیس کے اہلکار بھی اب پاک فوج کی طرز کے ہتھیار استعمال کریں گے۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سندھ پولیس کیلئے بیالیس ہزار جدید ترین ہتھیاروں کی خریداری کے احکامات جاری کردیے جبکہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا سے جدید گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی۔

سندھ پولیس کیلئے جدید اسلحہ پاکستان واہ آرڈیننس فیکٹری سے خریدا جائے گا، جس کیلئے رواں سال اکتوبر کا انتخاب کیا گیا ہے، خریدے جانے والے اسلحے میں تیس ہزار ایس ایم جیز اور بارہ ہزار پستول سمیت دیگر اسلحہ بھی شامل ہوگا،92 نیوز سے گفتگو میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ پاکستان واہ آرڈیننس فیکٹری کو اسلحے اور ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کو جدید گاڑیوں کی خریداری کا آرڈر دیدیا ہے۔