Monday, October 3, 2022

آئی جی سندھ نے چھٹیاں 10روز کیلئے موخر کر دیں

آئی جی سندھ نے چھٹیاں 10روز کیلئے موخر کر دیں

کراچی (92 نیوز) آئی جی سندھ نے چھٹیاں10روز کیلئےموخرکردیں اور ساتھ ہی   انکوائری مکمل ہونے تک دیگر افسروں کو بھی ڈیوٹی پر حاضری کی ہدایت کر دی ۔

آئی جی سندھ سے متعلق واقعے کا نوٹس لینے پر سندھ پولیس کی جانب سے آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا گیا۔

ترجمان سندھ پولیس نے کہا کہ  آرمی چیف نے غیرجانبدارانہ انکوائری کی یقین دہانی کرائی، بلاول بھٹو اظہار یکجہتی کیلئے آئی جی ہاؤس پہنچے۔

، اس سے قبل فرائض میں مداخلت پر آئی جی سندھ سمیت پولیس کے تمام افسران چھٹیوں پر چلے گئے تھے۔