Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آئی جی سندھ نے وزیر داخلہ کی بے جا مداخلت کے خلاف وزیراعلٰیٰ کو خط لکھ دیا

آئی جی سندھ نے وزیر داخلہ کی بے جا مداخلت کے خلاف وزیراعلٰیٰ کو خط لکھ دیا
July 23, 2017

کراچی (92نیوز)آئی جی سندھ نے محکمہ پولیس میں وزیر داخلہ سندھ کی بے جا مداخلت کے خلاف وزیراعلٰیٰ کو خط لکھ دیا، سینئر افسران کے تبادلوں اور دیگر فیصلوں میں نظر انداز کرنے سے محکمہ بدانتظامی کا شکار ہوگیا، صورت حال کا اثر امن وامان کی صورت حال پر بھی پڑھ رہا ہے، خط میں ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے مداخلت کرکے ادارے کو مکمل تباہی سے بچانے کی اپیل کی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ، فیصلہ کیا گیا تھا کہ امن و امان کو بہتر بنانے کیلئے پولیس کو سیاسی اثر و رسوخ اور مداخلت سے پاک کرکے۔ انتظامی طور پر آزاد اور خود مختار ادارہ بنایا جائے گا۔ مگر وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے آئی جی سے مشاورت کے بغیر  ڈی آئی جی فنانس عمرا یعقوب منہاس اور اے ڈی آئی جی آپریشنز شیراز نذیر کو تبدیل کردیا۔ آئی جی سندھ نے وزیراعلٰیٰ کو خط لکھا اور بتایا کہ

ڈی آئی جی فنانس، اے آئی جی آپریشن و دیگر افسران کے تبادلوں  پر آئی جی کو اعتماد میں نہیں لیا گیامحکمہ داخلہ اور ایس اینڈ جی ڈی پولیس کے ماتحت ملازمین کو  چھٹیاں دے رہے ہیں۔  وزیر داخلہ کے اقدامات آئی جی کا انتظامی کنڑول

کم کرنے کے مترادف ہیں  بعض افسران کو تو عہدے کیلئے متعین دورانیہ ،بھی مکمل نہیں کرنے دیا گیا۔