آئی جی خیبرپختونخوا کا پشاور میں دھماکے کی جگہ کا دورہ

پشاور (92 نیوز) آئی جی خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے پشاور میں مدرسے دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا، کہا کہ مدرسے میں حملے سے متعلق مخصوص تھریٹ نہیں تھا۔
آئی جی پولیس نے مسجد کے متاثرہ مختلف حصے دیکھے، پولیس افسران نے آئی جی ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کو ابتدائی تحقیقات سے بھی آگاہ کیا۔
سی سی پی اور دیگرپولیس افسران بھی آئی جی پولیس کے ہمراہ تھے، اس موقع پر آئی جی کے پی کے ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے، شیئر نہیں کرسکتے۔
ادھر دوسری جانب وزیراعلیٰ محمود خان نے صوبے میں سکیورٹی سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔