Sunday, October 2, 2022

آئی جی اغواء کی ساری ذمہ داری وزیراعظم آفس پر آتی ہے، شاہد خاقان

آئی جی اغواء کی ساری ذمہ داری وزیراعظم آفس پر آتی ہے، شاہد خاقان
اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی واقعہ میں آئین کو توڑا گیا، آئی جی اغواء کی ساری ذمہ داری وزیراعظم آفس پر آتی ہے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی اتھارٹی کو چیلنج کیا گیا، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنا غیرقانونی حکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ ایف آئی آر درج کرانے سے قاصر ہیں، ایف آئی آر کے حقائق سامنے آرہے ہیں۔ ادھر احسن اقبال نے کہا عمران نیازی اپنا اقتدار بچانے کے لیے ہر سودا کرنے کو تیار ہیں، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے۔