Thursday, September 19, 2024

آئی جی اسلام آبادتبادلہ کیس،اعظم سواتی کو آج رات تک جواب جمع کرانے کی مہلت

آئی جی اسلام آبادتبادلہ کیس،اعظم سواتی کو آج رات تک جواب جمع کرانے کی مہلت
December 4, 2018 ویب ڈیسک

اسلام آباد ( 92 نیوز)سپریم کورٹ میں آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے  اعظم سواتی کوآج رات تک جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی ۔کیس کی سماعت کل دوبارہ ہوگی، استعفے سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر کچھ نہ بولے۔ آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں کپتان کے کھلاڑی اعظم سواتی پر نااہلی کی تلوارلٹکنے گی ، چیف جسٹس پاکستان میاں  ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ اعظم سواتی سپریم  کورٹ میں پیش ہوئے تووکیل نے بتایا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کا جائزہ لے چکے ہیں ، تحریری جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دیں ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جے آئی ٹی رپورٹ تو آپ نے دیکھ لی ہو گی ،عدالت نے اعظم سواتی کو اج رات تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد اعظم سواتی باہر آئے تو صحافیوں نے انہیں گھیر لیا، استعفے سے متعلق سوالات پہ سوالات کیے لیکن وفاقی وزیر کچھ بولے بغیر چلتے بنے ۔ گزشتہ سماعت پر جے آئی ٹی نے  اپنی رپورٹ میں وفاقی وزیر کو قصور وار قرار دیا تھا اور  کہا تھا کہ  اعظم سواتی نے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور عدالت میں غلط بیانی کی جبکہ پولیس نے بھی اُن کے ساتھ خصوصی رویہ اختیار کیا۔