آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ، حکومت کا قرضہ لینے پر فوری فیصلہ نہ کرنے کا ارادہ

اسلام آباد (92 نیوز) قرضے کے لئے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے پیش نظر حکومت نے فی الفور کوئی فیصلہ نہ کرنے کا ارادہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ٹیکسوں ،بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا شیڈول بھی طلب کر لیا ۔ سیلز ٹیکس 15 سے 18 فیصد کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
روپے کی قدر کا تعین مارکیٹ قوتوں کو کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
بجلی گیس اور پیٹرولیم کی فراہمی کے لیے بنکوں سے قرضہ نہ لینے کا مشورہ بھی دیا گیا۔ موجودہ گردشی قرضے قیمتیں اور ٹیکس بڑھا کر پورا کیے جانے کا امکان ہے۔