Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط منظور !!! پاکستان کی انسداد بے نامی ٹرانزیکشن بل منظور کرانے کی یقین دہانی

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط منظور !!! پاکستان کی انسداد بے نامی ٹرانزیکشن بل منظور کرانے کی یقین دہانی
October 8, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان نے آئی ایم ایف کو انسداد بے نامی ٹرانزیکشن بل منظور کرانے کی یقین دہانی کرادی۔ مجوزہ قانون کے تحت نان فائلر تاجروں کے بے نامی اکاونٹس منجمد کر دیے جائیں گے۔ ملازمین کے نام پر اکاونٹس کھولنا بھی جرم ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ڈرائیوروں اورملازمین کے نام پربنک اکاونٹس کھلوانے پر پابندی ہوگی۔ بے نامی بنک اکاونٹس میں پکڑی جانیوالی تمام رقم ضبط کرلی جائے گی۔ قانون کا اطلاق منقولہ اورغیرمنقولہ جائیداد اور کیش پر ہو گا۔ بل کے تحت بے نامی اکاو¿نٹس میں کی جانیوالی ٹرانزیکشن پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ ایف بی آربنکوں میں جمع کرائی گئی بھاری رقوم کی تفصیلات ہر ماہ طلب کرے گا تاہم والدین اور بیوی بچوں کے نام پر کھولے گئے اکاونٹس کو بے نامی نہیں کہا جائے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔