آئی ایم ایف کا پاکستان میں ٹیکس اصلاحات پر اظہار عدم اطمینان
اسلام آباد (92نیوز) آئی ایم ایف نے پاکستان میں ٹیکس اصلاحات پرعدم اطمینان کا اظہار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی آٹھویں جائزہ مشن رپورٹ مکمل کرلی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیکس اصلاحات کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ پاکستان ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے میں ناکام رہا۔
پاکستان میں ٹیکس ایڈمنسٹریشن انتہائی کمزور ہے۔ ایف بی آر کے افسران میں ٹیکس اکٹھا کرنے کی صلاحیت نہیں۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھایا جائے۔